افغانستان سے فتح والی رات رو پڑا تھا : آصف علی

0

دبئی ( سپورٹس ڈیسک ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف فلک شگاف چھکوں کی بدولت پاکستان کو یادگار فتح دلوانے والے قومی بیٹر آصف علی نے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے فتح والی رات کو رو پڑے تھے ۔پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اس رات سوچا کہ ہم کتنے خوش قسمت ہیں کہ پاکستانی عوام ہماری وجہ سے خوش ہے ، ان حالات میں کھلاڑیوں نے قوم کو بہت بڑی خوشی دی۔ آصف علی کے مطابق اصل خوشی تب ہوگی جب ورلڈ کپ جیت کر وطن لوٹیں گے ۔ویڈیو میں آصف علی نے شاداب خان کے ساتھ بیٹنگ کے دوران سنگل نہ لینے کی وجہ بھی بتائی۔ان کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے کہ جان بوجھ کر سنگل نہیں لیا تھا، شاداب خان نے دو مرتبہ پوچھا کہ سنگل کیوں نہیں لیا جس پر بہانہ بنا دیا کہ باؤلر سامنے آگیا تھا لہٰذا گیند کا پتا نہیں چل سکا۔ آصف علی نے کہا کہ تمام لڑکے ایک دوسرے کی پرفارمنس سے خوش ہوتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.