فیصل قریشی نے نیا پرفیوم برانڈ متعارف کروا دیا
کر ا چی ( سٹاف رپورٹر )گزشتہ روز دبئی میں ہونے والی لانچنگ تقریب میں پاکستان کے شوبز سٹار نے بھی شرکت کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی ملبوسات کے ساتھ ساتھ خوشبو بھی دنیا بھر میں مہکے گی۔ اداکارہ اقرا عزیز نے پرفیوم کو بہترین قرار دیا۔پرفیوم کی چار اقسام ہیں جن میں دو مردوں اور دو عورتوں کے لیے ہیں، جو انمول خوشبوؤں کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔