میرے بچے کبھی منشیات سے وابستہ نہیں رہے : شتروگھن

0 37

ممبئی  :  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شتروگھن سنہا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کے بچے ، بیٹی سوناکشی سنہا اور بیٹے لو سنہا اور کش سنہا، کبھی بھی منشیات سے وابستہ نہیں رہے ۔ شتروگھن سنہا نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ ان کے بچوں میں ایسی کوئی عادت نہیں ہے اور ان کی پرورش بہت اچھی ہے ، انہوں نے کبھی اپنے بچوں کو منشیات میں ملوث ہوتے نہیں سنا اور نہ ہی دیکھا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ والدین کو نظر رکھنی چاہیے اور اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ان کے بچے غلط صحبت میں نہ پڑیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.