عبدالقدوس بزنجوتر قی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ، گزین مری
گنداخہ : سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گزین خان مری کی نئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو مبارکباد.اس موقع پر انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے دیگر مسائلوں, کے ساتھ ساتھ کوہلو میں گیس و دیگر کاموں پر ترجی دینگینوابزادہ گزین خان مری نے بلوچستان کے نئے منتخب وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میر عبدالقدوس بزنجو اعلی تعلیم یافتہ جواں عزم وزیر اعلی ہیں ان شاء اللہ تعالی وہ عوام کی امنگوں پر پورا اترتے ہوئے بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے انہوں نے اس امید اور اس توقع کا اظہار کیا کہ نئے وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اس آسمان کو چھوتی ہوئی مہنگائی میں سرکاری ملازمین کو خصوصی ریلیف فراہم کرکے ملازمین میں پائی جانی والی بیچینی کو ختم کریں گے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے جن مقاصد کے لئے تبدیلی لائی ہے ان شاء اللہ تعالی وہ اس پر پورا اتریں گے