اہم خبریںپاکستان

یواین کمیشن برائے انسداد منشیات اجلاس، شہریار آفریدی آسٹریا روانہ

اسلام آباد (این این آئی)وزیر برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی اقوامِ متحدہ کے کمیشن برائے انسداد منشیات کے اجلاس میں شرکت کیلئے آسٹریا روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی 5 روزہ دورے پر آسٹریا روانہ ہوئے ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کمیشن برائے انسداد منشیات کے اس اجلاس کی صدارت کر رہا ہے، جس میں ایشیائی، افریقی اور لاطینی امریکا کے متعدد ممالک اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی یو این او ڈی سی کی ایگزیکٹیو ڈائریکر غدا فاتح سے ملاقات بھی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button