پنجگور بازار میں بم دھماکہ دو افراد جاں بحق تین سیکو رٹی اہلکار زخمی

0 31

پنجگور  ; پنجگور بازار میں بم دھماکہ دو افراد جاں بحق تین سیکو رٹی اہلکار زخمی ہوگئے دھماکے کی زد میں آکر دو گاڑیاں ایک موٹر سائیکل اور تین دکانیں بھی متاثر ہوئیں اور اس دوران فائرنگ بھی کی گئی۔ پولیس کے مطابق پنجگور بازار میں بم دھماکہ کے نتیجے میں عبدالقیوم ولد عبدالقادر سکنہ چتکان اور نوراللہ ولد رحمدل سکنہ سراوان جاں بحق جبکہ تین سیکو رٹی اہلکار زخمی ہو گئے پو لیس نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں پو لیس کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب تھا دھماکے کے وقت سیکورٹی فورسز کی گاڑی گزررہی تھی پولیس کے مطابق بم دھماکے میں تقریباً ڈھائی سے تین کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیاگیا تھا سی ٹی ڈی نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹا کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.