پی ڈی ایم اجلاس سے قبل فضل الرحمان اور شہباز شریف کی اہم ملاقات آج ہوگی
لاہور : پی ڈی ایم اجلاس سے قبل بڑی بیٹھک، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی اہم ملاقات آج دوپہر ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان شہباز شریف کی عیادت کریں گے۔
شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ شہباز شریف مولانا ملاقات میں پی ڈی ایم اجلاس کے حوالے سے اہم مشاورت کی جائے گی۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان ن لیگ کے حکومت کے ساتھ مذاکرات پر اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں انتخابی اصلاحات اور نیب آرڈیننس پر مشترکہ لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلوچستان میں سیاسی صورتحال اور مستقبل کے حوالے اہم مشاورت ہوگی۔