ہرنائی زلزلہ میں زخمی افراد کا علاج جاری، اکثریت بحالی کی جانب گامزن ہیں ، ربابہ بلیدی

0 32

کوئٹہ : پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ ہرنائی زلزلہ میں زخمی افراد کا علاج معالجہ جاری ہے گزشتہ روز کوئٹہ لائے جانے والے زخمی افراد کی اکثریت بحالی کی جانب گامزن ہے ٹراما سینٹر میں 33 زخمی لائے گئے جن میں سے 21 کو ضروری طبی امداد فراہم کرکے سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ میں مزید علاج معالجے کی غرض سے ایڈمٹ کیا گیا تین معمولی نوعیت کے زخمی افراد اسپتال انتظامیہ سے اجازت لیکر گھروں کو چلے گئے جبکہ 18 کا علاج جاری ہے جن میں 4 مرد 4 بچے اور دس خواتین شامل ہیں، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ میں مریضوں کے ساتھ ان کے اٹینڈنٹس کے لئے رہائشی ٹینٹس اور کھانے پینے کی سہولت کا مناسب انتظام کیا گیا ہے گذشتہ رات ان ٹینٹس میں 45 سے پچاس افراد کو طعام و قیام کی سہولت فراہم کی گئی انہوں نے کہا کہ ایسی ادویات جو اسپتال کے میڈیسن اسٹور میں دستیاب نہیں تھی ان کا فوری طور پر باہر سے انتظام کیا گیا ایسے مریض جن کو شدید قسم کے فریکچر ہیں ان کو اینٹی بائیوٹک میڈیسن پر رکھا گیا ہے تاکہ سوجن کم ہونے پر ان کا آپریشن کیا جائے انہوں نے کہا کہ آپریشن میں درکار تمام طبی سامان و ادویات اور راڈ وغیرہ سرکاری اخراجات پر لگائی جائیں گی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ہنگامی حالات میں سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نورالحق بلوچ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ عزیز احمد جمالی ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر یاسر شاہ اور ان کی ٹیم ایم ایس سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر ان کی ٹیم اور تمام ڈاکٹرز اور طبی عملے نے جس طرح مستعدی سے کام کیا ہے اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس کے ساتھ بی ایم سی میں بھی تمام تر انتظامات مکمل کئے گئے اور میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل اور ان کی ٹیم الرٹ رہی اور کسی بھی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمہ وقت تیار رہی اس کے علاوہ ایم ایس ڈی سے ڈاکٹر فہیم خان آفریدی کی نگرانی میں اور بی ایم سی سے میڈیسن کی ایک کھیپ ہرنائی بھیجوائی گئی جو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات میں موثر و مدد گار ثابت ہوئی پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ زلزلے کی اس غیر معمولی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے محکمہ صحت پوری طرح تیار ہے ہنگامی حالات میں پاک فوج کی 12 کور اور ایف سی نے جو بروقت مدد کی وہ قابل ستائش ہے اور صوبائی حکومت اس فوری رسپانس پر پاک فوج کی شکر گزار ہے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ زخمیوں کے مکمل علاج معالجے تک صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے ٹرشری کئیر ہاسپیٹلز میں ریلیف سرگرمیاں جاری رہیں گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.