کراچی میں شہید ملت روڈ پر بنا انڈر پاس عمر شریف کے نام سے منسوب
کراچی : عظیم فنکار عمر شریف کی خدمات کے اعتراف میں سندھ حکومت نے شہید ملت روڈ پر بنائے گئے انڈر پاس کو عمر شریف کے نام سے منسوب کر دیا۔
کراچی کی اہم ترین شاہراہ شہید ملت روڈ پر ایک سال پہلے بنائے گئے حیدر علی انڈر پاس کو عمر شریف کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی مرتضی وہاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عمر شریف بہترین شخصیت کے مالک اور بڑے فنکار تھے۔
منصوبہ مکمل ہونے کے بعد اس کے روٹ پر پیڈسٹرین برج کی تعمیر فوری محسوس کی گئی تھی شہریوں نے پیڈسٹرین برج بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ شہریوں نے بھی حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی۔
خیال رہے کہ عمر شریف کراچی سے علاج کے لیے امریکا منتقلی کے دوران 2 اکتوبر کو جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔