پاکستان اسٹیل کیڈٹ کالج میں تیر اندازی اور شوٹنگ کی سہولیات کا آغاز

0 31

کراچی ( اسپورٹس ڈیسک) اس موقع پر سجائی جانے والی تقریب میں پاکستان اسٹیل کیڈٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن جسکانی کا کہنا تھا کہ اسلامی تاریخ میں بھی تیراندازی اور گھڑ سواری اہمیت کی حامل رہی ہے اور یقین ہے کہ ان کھیلوں میں حصہ لینے والے طالبعلم پاکستان اسٹیل کیڈٹ کالج کا نام بھی روشن کریں گے ۔سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے نیشنل انسٹرکٹر زاہد حمید نے کیڈٹس کو تیراندازی کی اہمیت اور اس کے جسمانی فوائد سے آگاہ کرنے کے علاوہ عملی طور پر مشقیں بھی کرائیں جن میں جابر ہاؤس،ضرار ہاؤس،طارق ہاؤس اور جناح ہاؤس کے طلباء نے جوش و خروش سے حصہ لیا جبکہ تقریب کے دوسرے مرحلے میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹرعبدالرحمن جسکانی نے شوٹنگ کلب کا بھی افتتاح کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.