برطانیہ کا ہر مسئلہ حل کرنا میرا کام نہیں :بورس جانسن
لندن : ٹوری پارٹی کی کانفرنس کے دوران وزیر اعظم نے کہاکہ ملک میں پٹرول کا کوئی بحران نہیں ہے ،مہنگائی سے متعلق کوئی تشویش نہیں کیونکہ یہ قابو سے باہر نہیں ہورہی جبکہ وزرا نے مہنگائی سے متعلق تشویش کا اظہارکیا۔انہوں نے مسائل کے حل کی ذمہ داری نجی شعبے پر ڈالتے ہوئے اس بات پر زوردیاکہ یہ حکومت کا کام نہیں کہ و ہ آکر ہر مسئلہ حل کرے ،انہوں نے اس موقع پر مارگریٹ تھیچر کا مشہور جملہ بھی اداکیا۔