کورونا کے وار کم ہونے لگے، 35 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد ریکارڈ

0 35

اسلام آباد : کورونا کے وار کم ہو نے لگے، 24 گھنٹے میں 35 افراد جاں بحق ہوئے، مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔

جان لیوا وائرس کے حملے جاری، ملک بھر میں مزید 35 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد 27ہزار 866 ہو گئی جبکہ 3 ہزار 445 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 46 ہزار 503 ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 12لاکھ 49ہزار 858ہو گئی۔ ایک ہزار 656 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 11لاکھ 75ہزار 489افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.