’’ستم ظریفی ذرا تو دیکھو،ہنسانے والا رُلا کے اُٹھا‘‘

0 33

لاہور( سپورٹس ڈیسک ) کامیڈین عمر شریف کے انتقال نے قومی کرکٹرز کو بھی افسردہ کردیا ہے۔ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ عمر شریف کے انتقال کی خبر سے دل شکستہ ہوں، وہ بلاشبہ کامیڈی کے بے تاج بادشاہ تھے ۔ محمد رضوان نے عمر شریف کے انتقال کی خبر پر ایک شعر لکھا۔’’ستم ظریفی ذرا تو دیکھو،ہنسانے والا رُلا کے اُٹھا‘‘۔رمیز راجہ نے کہا کہ عمر شریف کا حسِ مزاح کمال تھا جسے بھولا نہیں جاسکے گا۔وسیم اکرم نے کہا کہ ہنسانا مشکل ترین کام ہے ، عمر شریف یہ کام بہت مہارت سے کیا کرتے تھے ، سب کو ہنسانے والا آج سب کو رلا گیا ہے ۔محمد حفیظ نے کہا کہ کامیڈی کے بادشاہ کا انتقال بہت دکھ کی خبر ہے ، عمر شریف کے اہل خانہ اور مداحوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.