ترکی میں آگ لگنے کے متعدد واقعات، 4 افراد ہلاک 180 زخمی

0

ترکی کے جنوبی ساحلی خطے میں متعدد مقامات پر لگی آگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

حکام نے سیاحتی مقام انطالیہ کے مشرقی حصے میں بدھ کے روز 4 مقامات پر لگنے والی مشتبہ آگ کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔ ترکی کے ڈیزاسٹر اور ہنگامی اداروں کا کہنا تھا کہ ایک 82 سالہ شخص سمیت 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.