اہم خبریںبلوچستان

وفاق اور بلوچستان حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے ، نوابزادہ گہرام بگٹی

کوئٹہ (آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے بلدیات نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہاہے کہ بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو اسپیشل ٹاسک دیاگیاہے ،وفاق اور صوبائی حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے ،جس کیلئے بلوچستان کی حکومت اور اپوزیشن میں شامل تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیںگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہاکہ ماضی میں مذاکرات صرف صوبائی سطح پر ہوا کرتے تھے لیکن اس بار وفاق اور صوبائی حکومت مل کر امن مذاکرات کررہے ہیں حکومت کی توجہ ہے کہ سب کو ساتھ لیکر چلیں جس میں تمام سیاسی جماعتیں چاہےے وہ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں ،انہوں نے کہاکہ ایک زمانے جب پاکستان کے خلاف علیحدگی مہم چلائی جارہی تھی وہ افغانستان ،روس،افغانستان میں بیٹھے ہوئے تھے اس وقت بھی نواب اکبر بگٹی کی کاوشوں سے یہ واپس آئیں ،مذاکراتی عمل میں اگر زیادہ لوگ آجائیں تو ایسا نہ معاملہ بہتری کی بجائے خراب ہوجائیں ،بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیںگے ۔سرداراخترجان مینگل کے پوائنٹس حکومت بلوچستان کے مینڈیٹ میں نہیں تھے بی این پی اپوزیشن بینچز پر ہے وفاق اور بی این پی کے درمیان کیا بات ہوئی وہ وفاق بہترانداز میں بیان کرسکتی ہے ۔بلوچستان میں پچھلے 15سالوں سے حالات خراب تھے 6پوائنٹس پر صوبائی حکومت کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی ،بلوچستان کے معاملے پر نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو اسپیشل ٹاسک دیاگیاہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button