اہم خبریںپاکستان

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئین پکڑی گئی

ویب ڈیسک کے مطابق  اے ایس ایف اہلکاروں نے اسلام آباد ایرپورٹ پر دو کلو ہیروئن قطر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر مسافر کو گرفتار کرلیا۔ ایف ایس ایف حکام نے بتایا کہ ملزم حامد خان کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے اور اس کے پاس تقریبا 2 کلو ہیروئن تھی جو قطر اسمگل کرنی تھی، عالمی منڈی میں منشیات کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔

ایف ایس ایف کے مطابق ائیرپورٹ پر دوحہ قطر جانے والی پی آئی اے کی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ حامد خان نامی مسافر سامان سمیت سفر کے لیے ائیرپورٹ پہنچا، وہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 287 کے ذریعے دوحہ جارہا تھا،

اے ایس ایف کے عملے نے اس کے سامان کی اسکینگ کے دوران ٹرالی بیگ کو مشکوک قرار دے کر چیک کیا تو انکشاف ہوا کہ اس نے ٹرالی بیگ میں بڑی مہارت کے ساتھ ہیروئن چھپا رکھی ہے۔ اے ایس ایف نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button