اہم خبریںپاکستان

ہم پر انگلی اٹھانے والا امریکا کہہ رہا کہ پاکستان ہمارا مدد گار ہے، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک کے مطابق  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم اکیلے افغانستان کے ٹھیکیدار نہیں ہیں،ہم پر انگلی اٹھانے والا امریکا آج کہہ رہا ہے کہ پاکستان ہمارا مددگار اور تعمیری شراکت دار ہے۔

۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا تاثر دیا جاتا ہے کہ پاکستان دنیا میں تنہا ہے جوکہ درست نہیں ہے، ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمارا مددگار اور تعمیری شراکت دار ہے، یہ امریکا کہہ رہا ہے جو ہم پر انگلی اٹھاتا تھا، ہم اکیلے افغانستان کے ٹھیکیدار نہیں ہیں،

آج افغانستان میں ہماری منزل ایک ہے یعنی افغانستان کا امن و استحکام، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے شراکت داری صرف افغانستان تک محدود نہیں، یہ تعلقات افغانستان سے آگے جائیں گے۔ انہوں نے کمیٹی اجلاس میں بتایا کہ امریکا کہتا ہے انخلا 31 اگست تک مکمل ہو جائے گا، ایک دلچسپ تبدیلی دیکھ رہا ہوں، بین الاقوامی کردار اس بات پر قائل ہو چکے ہیں کہ افغانستان کا فوجی حل نہیں، یہی عمران خان نے کہا تو انہیں طالبان خان کہا گیا، آج دنیا بھی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ واحد حل امن اور مفاہمت ہے۔

۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سب علاقائی ممالک تعمیری کرادر ادا نہیں کرتے، بھارت اسپائلر کا کردار ادا کر رہا ہے، بھارت چاہتا ہے کہ وہاں خون خرابہ ہو، بگرام بیس پر بھی بھارتی نکلے، وہ کس کی خدمت کر رہے تھے؟

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button