اہم خبریںپاکستان

پاکستان کو لوٹنے والوں کی سیاست ختم ہو چکی، ترقی کا سفر جاری ہے: وزیراعلی پنجاب

لاہور :  وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو لوٹنے والوں کی سیاست ختم کر دی، افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا، لوٹ مار کے کلچر کو دفن کر دیا ہے۔ رکاوٹوں کے باوجود عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں آنے دی۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن کی منفی سیاست ہمیشہ کے لئے مسترد کر چکے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے جذبے اور نئے عزم کے ساتھ نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button