اہم خبریںپاکستان

حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے : فردوس عاشق اعوان

لاہور : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام نے تحریک انصاف کو کرپٹ عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کا مینڈیٹ دیا، حکومت بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کنیزوں کی چتر چالاکیاں خود نمائی کے علاوہ اور کچھ نہیں، جعلی راجکماری کے اشاروں پر اچھل کود کنیزوں کی نوکری کا حصہ ہے۔وزیراعلی عثمان بزدارکے حوالے سے کنیز دوم کا جھوٹا واویلا اپنا قد بڑھانے کی ایک ناکام کوشش ہے جس میں ناکامی کے بعد کنیز دوم سوگ منا رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے غیور و باشعور عوام وزیراعظم کی طاقت بنتے ہوئے کرپٹ اور جعلی سورماؤں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button