
کراچی ( سپورٹس رپورٹر) چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ معیاری کھلاڑیوں کے بڑے پول سے 20 کھلاڑیوں کا انتخاب ہمیشہ مشکل مرحلہ ہوتا ہے تاہم وہ احسن انداز سے ذمہ داریاں نبھانے پر پینل کے شکرگزار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آٹھ نئے پلیئرز کو کنٹریکٹ دینے کے ساتھ 9 سے واپس لیا گیا جن پر دروازے کھلے رہیں گے اور یہ سلیکٹرز کے پلانز کا حصہ ہیں۔




