کینسر بھی بلوچستان کی باہمت خاتون کا کرکٹ سے شوق نہ روک سکا

0

کینسر میں مبتلا بلوچستان کی باہمت خاتون کرکٹر زمر شفیع عزم و حوصلے کی مثال بن گئیں۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب سے تعلق رکھنے والی زمرشفیع نے بریسٹ کینسر کی تشخیص کے باوجود کرکٹ سے اپنا شوق برقرار رکھا ہے۔

زمر شفیع روزانہ دو سے تین گھنٹے کرکٹ پریکٹس معمول بنا لی ہے، درد، تھکن اور مشکلات بھی زمر شفیع کے عزم کو شکست نہ دے سکیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بیماری اور مشکلات کے باوجوود کرکٹ کا جنون کم نہیں ہوا، کرکٹ میری زندگی کا سہارا ہے۔

زمر شفیع کا کہنا ہے کہ کرکٹ ان کا جنون اور شوق ہے، وہ بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.