ضلع خضدار میں قومی انسدادِ پولیو مہم نومبر 2026 کا باقاعدہ آغاز
خضدار(بیورورپورٹ)ضلع خضدار میں قومی انسدادِ پولیو مہم نومبر 2026 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس خضدار میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جہاں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالحمید ایڈووکیٹ*l نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیااس موقع پر حاجی جمعہ خان شکرانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار المدین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار، ڈی ای او سی کے اراکین، متعلقہ محکموں کے نمائندگان اور دیگر معززین بھی موجود تھےضلع خضدار میں اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تقریباً 91 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے تربیت یافتہ پولیو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ مہم کی مؤثر نگرانی اور بہتر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر یونین کونسل کی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے، محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ، شراکت دار ادارے اور کمیونٹی نمائندگان باہمی تعاون سے مہم کو کامیاب بنانے اور ہر بچے تک پولیو سے بچاؤ کے قطرے پہنچانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گےعوام سے اپیل کی گئی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنایا جا سکے۔
