سنگاپور کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

0

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن کا جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر خیالات کا تبادلہ، مشترکہ مفادات کے شعبوں میں مسلسل رابطوں اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سنگاپور کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ادارہ جاتی روابط اور تعمیری بات چیت کو فروغ دینا علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ نے بھی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.