میڈیاورکرز اورصحافی کرونا کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کاکرداراداکررہے ہیں ،میڈیا مالکان حفاظت کویقینی بنائیں، فردوس عاشق اعوان

0 29

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میڈیاورکرز اورصحافی کرونا کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کاکرداراداکررہے ہیں ،میڈیا مالکان حفاظت کویقینی بنائیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ میڈیاورکرز اورصحافی کرونا کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کاکرداراداکررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میڈیا مالکان سے گزارش کی ہے کہ وائرس کے خطرے میں پیشہ ورانہ امورکی انجام دہی کیدوران اپنے ان سپاہیوں کی سلامتی اورحفاظت کویقینی بنائیں۔انہوںنے کہاکہ عوام کوآگاہی دینے میں میڈیاکا کلیدی کردارہے،صحافیوں کی فلاح حکومت کی ترجیح ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.