آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں یوم پاکستان سادگی سے منایا گیا

0 46

اسلام آباد (این این آئی)کرونا وائرس کی وباء کے باعث آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں یوم پاکستان سادگی سے منایا گیا،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح کے آغاز پر 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی گئی، نماز فجر میں وطن عزیزکی سلامتی، ترقی اورخوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔پیر کو کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں یوم پاکستان سادگی کے ساتھ منا یا گیا ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح کے آغاز پر 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی گئی،نعرہ تکبیراور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے ، یوم پاکستان پر منعقد ہونے والی تمام سرکاری اور غیرسرکاری تقریبات منسوخ کر دی گئیں تاہم دن کے آغاز پر مساجد، گرجاگھروں، مندروں اور گورودوارں میں عبادت کے دوران ملک کی سلامتی، ترقی خوشحالی اورخاص طورپرکورونا وائرس سے بچائو کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔قومی اعزازات کی مرکزی تقریب ایوان صدر میں ہونا تھی جس میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شخصیات کوعسکری وسول اعزازات سے نوازنا تھا، گورنر ہاوسز میں ہونیوالی اعزازات کی تقاریب بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسی طرح لاہورمیں مزاراقبال پرگارڈزکی تبدیلی کی تقریب بھی نہیں ہوئی جب کہ واہگہ بارڈر، گنڈا سنگھ بارڈر پر قومی پرچم اتارے جانے کی تقریبات میں بھی شہری شریک نہیں ہوسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.