40 منٹ میں کورونا کی تشخیص کرنیوالی کورونا ریپڈ تشخیصی کٹ تیار
واشنگٹن (این این آئی)امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (یو ایس ایف ڈی اے) نے پہلی کورونا ریپڈ تشخیصی کٹ کی منظوری دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا ریپڈ ٹیسٹ کٹ وہ پہلی کٹ ہے جس سے کورونا وائرس کا ٹیسٹ 40 منٹ میں ہو سکے گا۔ابتداء میں یہ کٹ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں استعمال ہو گی ، ٹیسٹ کٹ کی سپلائی کا آغاز کا 30 مارچ یعنی آئندہ ہفتے سے ہسپتالوں سے ہو گا۔یاد رہے ایف ڈی اے امریکی محکمہ صحت اور انسانی خدمات کی ایک ایجنسی ہے جو عوام الناس کی صحت کی حفاظت کرتی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ کورونا سے متاثرہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔