عوام کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر سختی سے عمل کریں ،ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں،فردوس عاشق اعوان

0 29

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر سختی سے عمل کریں ،ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں،ریستوران میں بیٹھنے کی بجائے ٹیک اوے کو ترجیح دیں،کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ورلڈ بینک پاکستان کو238 ملین ڈالر ، ایشین ڈویلپمنٹ بینک350 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ کورونا کی وباء پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ انہوںنے کہاکہ اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے عوام کو مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عزم و ہمت، استقامت اور یکسوئی سے اس عفریت کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں،ریستوران میں بیٹھنے کی بجائے ٹیک اوے کو ترجیح دیں۔ انہوںنے کہا کہ اس طرح کے چیلنجز سے عوام اور حکومتیں مل کر نبرد آزما ہوتی ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ورلڈ بینک پاکستان کو238 ملین ڈالر جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک350 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ قوم کی صحت کا تحفظ وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ اِس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی نہ ہوئی ہے اور نہ ہی برداشت کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم ذاتی طور پر ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں وفاقی و صوبائی حکومتیں اور تمام متعلقہ اِدارے اِشتراکِ عمل سے اقدامات کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.