پوری قوم اختلافات بھلا کر کورونا کیخلاف ایکدوسرے کی مدد کرے،صدر عارف علوی

0 33

اسلام آباد (این این آئی)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تمام اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کی مدد کی جائے۔ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس جنگ میں باقی سب چیزیں ثانوی ہیں کیونکہ اس کا مقابلہ ہر گھر اور ہر خاندان نے کرنا ہے، اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور پھر دوسروں کی بھی مدد کریں۔صدر مملکت نے تمام سیاست دانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر اختلافات کو بھلا کر مد کے لیے آگے آئیں۔انہوں نے علمائے کرام اور میڈیا سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاط اور آگاہی کے پیغام کو پھیلائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.