کرونا وائرس کا خوف بھی سرکاری ملازمین کو احتجاج سے نہ روک سکا، ہڑتال 30ویں روز میں داخل

0 25

 اسلام آباد (این این آئی)کرونا وائرس کا خوف بھی سرکاری ملازمین کو احتجاج سے نہ روک سکا،30 ویں روز بھی وفاقی سیکرٹریٹ کے ملازمین کا احتجاج و قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہی ۔ منگل کو سیکریٹریٹ ملازمین کی بڑی تعداد وزارتِ خزانہ کے سامنے جمع ہوئی ،تنخواہوں میں اضافے اور مساوی حقوق کے لئے زبردست نعرے بازی کی گئی ۔ سربراہ کور کمیٹی رحمن باجوہ نے کہاکہ تنخواہوں میں اضافے تک ہڑتال جاری رہے گی، کرونا کے باعث احتجاج ہرگز نہیں رکے گا۔انہوںنے کہاکہ وفاقی سیکریٹریٹ ملازمین اِس حد تک تنگ ہیں کہ جان کی پرواہ نہیں، گزشتہ روز سپیشل سیکرٹری خزانہ کو تحریری تجاویز دی ہیں، تنخواہوں میں اضافے بارے وزیراعظم کو غلط معلومات دی جاری ہیں، یکم جنوری سے جون تک 120 فیصد اضافی رقم محض اڑھائی ارب روپے ہے، ایف آئی اے طرز پر محض سوا ارب اضافی دینے پڑیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.