وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد پولیس کے شہداء کاپیکیج پنجاب پولیس کے برابر کردیا

0 25

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد پولیس کے شہداء کاپیکیج پنجاب پولیس کے برابر کردیا۔جمعہ کو شہداء پیکج میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے اسلام آباد پولیس کے شہدا کا پیکج پنجاب کے برابر کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر وزیراعظم پاکستان سے دراخوست کی تھی ،آئی جی اسلام آباد کی خصوصی کاوشوں کی وجہ سے وزیراعظم پاکستان نے شہداء پیکیج کی منظوری دے دی ۔وزیراعظم کی طرف سے شہداء پیکیج کی منظوری کے بعد اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کا مورال مزید بلند ہو گا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ پولیس کے افسران و جوان کا مزید جذبے سیاپنے فرائض سرانجام دینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.