وزیراعظم عمران خان عوام کے گھر کا خواب پورا کر رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

0 25

 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام کے گھر کا خواب پورا کر رہے ہیں، 20 ہزار گھروں کے 7 منصوبوں کا آغاز 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے خواب کی تعبیر کی جانب عملی قدم ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہاکہ کم آمدن والے پاکستانیوں کا معیار زندگی بلند کرنا وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانیوں کیلئے چھت کی فراہمی ہمارے منشور میں کیا گیا وعدہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ  انشاء اللہ عوام کے دل کی تمنا پوری ہوگی، انہیں اپنے گھر کا مالک بنائیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اس اقدام سے تعمیرات کا شعبہ ترقی کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ اس ایک شعبے سے 40 صنعتیں چلنے سے روزگار پیدا ہو گا، معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عمران خان قوم کا احساس رکھنے والے وہ واحد رہنما ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جنہوں نے کھلے آسمان تلے سونے والوں کو ٹھٹھرتی سردی اور گرمی سے بچانے کے لیے پناہ گاہوں کا انتظام کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.