
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کراچی میں وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ سے ملاقات کی جس میں متبادل اور قابل تجدید توانائی پالیسی پر اٹھائے گئے سندھ حکومت کے متعدد اعتراضات کو دور کرنے پر اتفاق رائے پایا گیا ۔توانائی پالیسی کے ڈرافٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مشترکہ مفادات کی کونسل کے گزشتہ اجلاس میں صوبہ سندھ کی جانب سے اعتراضات اٹھائے تھے۔ معاون خصوصی برائے پیٹرولیم نے سندھ حکومت کے مذکورہ اعتراضات پر وزیر توانائی سندھ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سندھ حکومت کے متعدد اعتراضات کو دور کرنے پر اتفاق کیا اس ضمن میں اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کریں گے۔امتیاز شیخ نے کہاکہ معاون خصوصی ندیم بابر محکمہ توانائی سندھ کی جانب سے مفصل رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کی جائے گی ۔ وزیر توانائی سندھ نے نکہاکہ متبادل اور قابل تجدید توانائی پالیسی کے ڈرافٹ پر حتمی پیش رفت کی جاسکے۔



