
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے خواجہ انور مجید کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان انور مجید کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ بدھ کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے انور مجید کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ جو نئی گراؤنڈز سامنے آئی ہیں وہ میڈیکل اور دوسری ریفرنس کے حوالے سے نیا مٹیریل سامنے آیا ہے، اگر آپ کے پاس نئی گراؤنڈز ہیں تو آپ دوبارہ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر سکتے ہیں۔ عدالت نے درخواست واپس لینے بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔




