اہم خبریںپاکستان

پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کے دوران گرکر تباہ ‘ونگ کمانڈر شہید

اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے علاقے شکر پڑیاں کے قریب گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے۔ بدھ کو ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ گرنے کی اطلاعات پر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔ حادثے میں علاقے سے گذرنے والی بجلی کی ہائی ٹینشن تاروں کو بھی نقصان پہنچا اور جھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں ۔ ترجمان کے مطابق حادثہ کی تحقیقات کے لئے ایئر ہیڈ کوارٹر کے حکم پر بورڈ آف انکوائری قائم کر دیا گیا ہے جس نے فوری طور پر اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button