
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی سے کون لوگ فائدہ اٹھاتے رہے اس بارے میں سب کو معلوم ہے،جیسے ہی سندھ حکومت آئی ٹی رپورٹ فراہم کریگی وہ شائع کردی جائے گی۔ بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر علی زیدی نے بتایاکہ فش کمشنر کا عہدہ گزشتہ دس برسوں سے خالی تھا۔ انہوںنے کہاکہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی سے کون لوگ فائدہ اٹھاتے رہے اس بارے میں سب کو معلوم ہے۔ انہوںنے کہاکہ نثار مورائی اور عزیر بلوچ بھی وہیں سے آئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ عدالت نے مجھے جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے لانے کی ہدایت کردی ہے،جیسے ہی سندھ حکومت نے آئی ٹی رپورٹ فراہم کرے گی وہ شایع کردی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ کورنگی فش ہاربر کا تو بورڈ ہی نہیں بنا ہوا تھا۔ انہوںنے کہاکہ ابراہیم حیدری میں تیس سے جائز جیٹیز ہیں جو قانونی نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ابراہیم حیدری کی جیٹیز کو ریگیولر کرنا چاہتے ہیں تاکہ ماہی گیروں کی زندگی بہتر ہوسکے ،میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ہماری نہیں بلکہ وزارت دفاع کے ماتحت ہے۔



