اہم خبریںپاکستان

احسن اقبال کی ڈاکٹر عدنان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ڈاکٹر عدنان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کے خلاف تشدد، حملے اور ذاتیات تک جانا افسوسناک اور فاشسٹ سوچ کی عکاس ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ شریف فیملی کی رہائش گاہوں اور مجھ سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں پر حملوں کا ماضی دیکھتے ہوئے سمجھ سکتے ہیں کہ ڈاکٹر عدنان کو نشانہ بنانے والے کون ہوسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ برطانوی حکومت نواز شریف اور ان سے وابستہ دیگر افراد کی حفاظت یقینی بنائے،اس سے پہلے لندن میں شریف خاندان کی رہائش گاہوں پر ہونے والے حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی مخالفین کے خلاف تشدد، حملے اور ذاتیات تک جانا افسوسناک اور فاشسٹ سوچ کی عکاس ہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر عدنان پرحملے کا مطلب یہ ہے کہ نواز شریف ے علاج میں خلل ڈالا جائے۔ انہوںنے کہاکہ دعا ہے کہ ڈاکٹر عدنان جلد صحت یاب ہو کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button