اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فنڈز کے ذرائع سے متعلق نوٹس معاملے ،جواب جمع کرانے کیلئے دو ہفتے دینے کی استدعا منظور

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے فنڈز کے ذرائع سے متعلق نوٹس معاملے پرچیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے دو ہفتے  دینے کی استدعا منظورکرلی گئی ۔ جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے فنڈز کے ذرائع سے متعلق نوٹس معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ دور ان سماعت پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل عامر محمود کی جانب سے معاون وکیل محمد عقیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔ معاون وکیل نے کہاکہ کیس کے مرکزی وکیل شاہ خاور  ذاتی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکے،آئندہ سماعت پر شاہ خاور کی جانب سے تفصیلی جواب جمع کرا دیا جائیگا۔معاون وکیل نے کہاکہ جواب جمع کرانے کیلئے مزید دو ہفتے کا وقت دیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے دو ہفتے  دینے کی استدعا منظور کرلی گئی ۔ چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر پارٹی فنڈز کے ذرائع سے متعلق تمام تفصیلات پیش کریں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس پر سماعت 19مارچ تک ملتوی کردی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button