• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

شہبازشریف کی ہدایت پر پارٹی وفد کراچی جارہا ہے، مریم اور نگزیب

web desk by web desk
March 5, 2020
in اہم خبریں, پاکستان
0
شہبازشریف کی ہدایت پر پارٹی وفد کراچی جارہا ہے، مریم اور نگزیب

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقائد حزب اختلاف شہبازشریف کی ہدایت پر پارٹی وفد کراچی جارہا ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی عہدیداروں کا چار رکنی وفد اہم تنظیمی دورے پر کراچی پہنچا ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سیکریٹری جنرل احسن اقبال وفد کی قیادت کررہے تھے، مصدق ملک اور پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب زیب بھی چار رکنی وفد میں شامل ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی صدر شہبازشریف کی ہدایت پر مرکزی عہدیداروں کا وفد دو روز کراچی میں قیام کرے گا ،صوبہ سندھ اور کراچی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے ،مرکزی عہدیداروں کا وفد صوبہ سندھ اور کراچی کے عہدیداروں کے حوالے سے مشاورت کرے گا ۔ انہوںنے کہاکہ نئے عہدیداروں، پارٹی کے نظریاتی کارکنان کو تنظیمی عہدے دینے کے لئے اہم اعلانات کئے جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ صوبہ سندھ میں تنظیم سازی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے وفد کا یہ دورہ اہم پیش رفت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی سندھ اور کراچی میں تنظیم سازی پارٹی اور سیاسی منظر نامے کے حوالے سے اہم ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف کی ہدایت ہے کہ ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی اور پارٹی سرگرمیوں کو تیزکیاجائے۔

Previous Post

رحمان ملک کا اسلام آباد پولیس کو سرکاری فلیٹس سے بے دخلی پر سی ڈی اے کو نوٹس

Next Post

فروری میں بر آمدات میں اضافے پر خوشی ہے ،زرعی پیداوار اور بر آمد ات کیلئے جامع پالیسی بنائی جارہی ہے ،عبد الرزاق دائود

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.