نوکنڈی میں بلوچ کلچر ڈے جوش وخروش کیساتھ منایا گیا

نوکنڈی (این این آئی)نوکنڈی میں بلوچ کلچر ڈے جوش وخروش کیساتھ منایا گیا، تفصیلات کیمطابق نوکنڈی میں بھی ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے صبح کے وقت خان سنجرانی پینل نے خان محمد عمر خان سنجرانی فٹ بال اسٹیڈیم میں جبکہ دوپہر کو بڑیچ پینل نے سردار حاجی خدابخش کرکٹ اسٹیڈیم میں جوش وخروش کیساتھ منائی،خان سنجرانی پینل کے تقریب میں کمانڈنٹ تفتان رائفلز کرنل عبدالمجید کاکڑ اور تحصیلدار عرفان خلجی کو خان محمد آصف سنجرانی،سردار شوکت ایجباڑی ،حاجی امان اللہ مینگل ،حاجی امین اللہ مینگل نے بلوچی وش ات کرکے بلوچی گدان میں پہنچایا جہاں انہیں ثقافتی پگڑی پہنائی گئی، اس موقع پر انہوں نے قبائلی عمائدین سے حال احوال کیا ،دھول کی تاپ پہ کمانڈنٹ کرنل عبدالمجید کاکڑ نے دیگر قبائلی عمائدین کے ہمراہ بلوچی دو چاپی پیش کی اور شائقین سے خوب داد وصول کی،تقریب میں بلوچ ثقافت سے جڑے اشیاء کی بھی نمائش کی گئی،میوزیکل پروگرام سمیت ایس اعظم بلوچ نے اپنے ساتھی اداکاروں کے ہمراہ بلوچ ثقافت پہ ایک خوبصورت خاکہ بھی پیش کیا،کرنل عبدالمجید کاکڑ نے تقریب میں انعامات بھی تقسیم کیے،تقریب سے کمانڈنٹ تفتان رائفلز کرنل عبدالمجید کاکڑ،خان محمد آصف سنجرانی،سردار شوکت ایجباڑی،سردار اسحاق محمد زئی،حاجی محمد رفیق ساسولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی کے پیچھے انکی بے مثال تاریخ اور ثقافت کا ایک اہم رول ہوتا ہے بلوچ قوم اپنی بے مثال تاریخ اور ثقافت سے پوری دنیا میں مشہور ہے انہوں نے کہا کہ صدیوں سے چلی بلوچ ثقافت کی ترقی و فروغ میں بلوچ قبائل کی محبت و قربانیوں لازوال تاریخ پوشیدہ ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے تمام قوموں کیلئے محبت،امن و آشتی اور بھائی چارے کا پیغام ہے،علاوہ ازیں بڑیچ پینل کی تقریب میں بھی شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جہاں بڑیچ پینل کے سرکردہ رہنمائوں ملک حاجی عطاء اللہ حسنزئی ،حاجی محمد طارق بڑیچ،ٹکری رادو خان ساسولی،سردار ظاہر ایجباڑی ،حاجی محمد حنیف بڑیچ ،ملک سعید محمد زئی نے اے این ایف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حبیب اللہ خان ،رسالدار سردار نبی بخش بلوچ،نائب رسالدار سمیت دیگر عمائدین کا استقبال کیا جہاں اے ڈی حبیب اللہ خان،سردار نبی بخش بلوچ کو ثقافتی پگڑی پہنائی گئی،تقریب میں دو کوہان اونٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا بلوچ گدان میں روزمرہ کی اشیاء نے خوبصورتی کو دوبالا کیے تھے،تقریب میں مشہور و معروف گلوگار بابا سعید بلوچ ،جعفرشوہاز نے ایک جادوئی سما بنا رکھے تھے بابا سعید کی فنی گلوکاری سے معزز مہمان لطف اٹھاتے رہے،دھول کی تاپ پرمنچلوں اور نوجوانوں نے بلوچی چھاپ پیش کیا،تقریب سے اے ڈی حبیب اللہ خان،ملک حاجی عطاء حسن زئی،ملک لیاقت محمد زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ ثقافت کی ہررنگ اپنی خوبصورتی خود بیان کرتی ہے ہمیں اپنے آباؤ اجداد کا شکر گزار ہونا چائیے کہ انہوں نے ہمارے لیے ایک عظیم ثقافت ورثے میں چھوڑ کر دیگر اقوام میں سر فخر سے بلند کیا ہے انہوں نے کہ اپنے تاریخ اور تقافت کی فروغ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ دو مارچ کو ہرسال نوکنڈی میں شیان شان انداز میں مناکر اپنی ثقافت کو زندہ وجاودان رکھا جائیگا مختلف کمیٹیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔



