بلوچستان
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آئندہ 48گھنٹوں کے دورا ن گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آئندہ 48گھنٹوں کے دورا ن گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں مغربی ہوائوں کا سلسلہ آج داخل ہونے کے بعد آج اورکل (جمعرارت) کو کوئٹہ، ژوب،پشین، ہرنائی، زیارت میں مٹی کے طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس حوالے سے محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کو احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کی ہے ،تیز ہوائوں اور بارش کا سلسلہ ہفتہ تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔


