بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی در خواست پر فیصلہ محفوظ

0

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر 32 ارب 66 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔

دوران سماعت سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ ستمبر میں بجلی کی اوسط فیول لاگت 10 روپے 2 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ ستمبر کے دوران بجلی کی اوسط فیول لاگت کا تخمینہ 7 روپے 46 پیسے لگایا گیا تھا۔

 

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے مطابق ستمبر کے دوران بجلی کی پیداوار پر کل لاگت 127 ارب 87 کروڑ روپے رہی، مقامی کوئلے سے 7 ارب 95 کروڑ، درآمدی کوئلے سے 37 ارب 14 کروڑ روپے کی بجلی بنائی گئی، ڈیزل سے13 ارب 26 کروڑ روپے، فرنس آئل سے 11 ارب 81 کروڑ روپے مقامی گیس سے 13 ارب 89 کروڑ روپے کی بجلی بنائی گئی۔

 

سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ ایل این جی کے ذریعے پیداوار پر 31 ارب 93 کروڑ روپے کی لاگت آئی، ڈسکوز کی جانب سے مجموعی طور پر 12 ارب 76 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔

 

پاور ڈویژن کا موقف ہے کہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 5 سے 6 روپے فی یونٹ تک جانے کا خدشہ تھا جسے دو گھنٹے کی لوڈمینیجمنٹ سمیت مختلف اقدامات سے 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ تک محدود کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2 روپے56 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر رکھی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.