رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست، فائنل میں انٹری

0

پاکستان شاہینز نے 233 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، حسن نواز 62 اور شاہ زیب خان 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

فرحان یوسف 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کپتان عبدالصمد نے 44 جبکہ شامل حسین نے 14 رنز بنائے۔

 

اس سے قبل بنگلا دیش اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔

 

ایونٹ کا فائنل اتوار کو پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.