زمین کا مستقبل خطرے میں، گرین ہاؤس گیسوں کی مقدار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

0

اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او) نے خبردار کیا ہے کہ 2025 میں فضا میں گرین ہاؤس گیسوں کی مقدار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جس سے عالمی حدت اور شدید موسمی واقعات کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار 426.8 پی پی ایم، میتھین کی 1,948 پی پی بی اور نائٹرس آکسائیڈ کی 339.1 پی پی بی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 11 سال تاریخ کے گرم ترین سال رہے، جبکہ گرین ہاؤس گیسوں کے اثرات آنے والی کئی دہائیوں اور صدیوں تک برقرار رہ سکتے ہیں۔ڈبلیو ایم او کے مطابق 2024 سے 2025 کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں 2.8 پی پی ایم اضافہ ہوا۔ فوسل فیول کا مسلسل استعمال اور قدرتی نظام کی کاربن جذب کرنے کی محدود صلاحیت اس اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ گرین ہاؤس گیسوں میں مسلسل اضافے سے شدید گرمی، خشک سالی، سیلاب اور دیگر موسمیاتی خطرات بڑھ سکتے ہیں۔ ماہرین نے کاربن اخراج میں کمی، قابلِ تجدید توانائی کے فروغ اور جنگلات کے تحفظ کو موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.