
سیالکوٹ : سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ووٹنگ شام پانچ بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔
مسلم لیگ ن کے چودھری خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث نشست خالی ہوئی تھی۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ 38 پر کل 8 امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ حلقہ پی پی 38 میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 422 ہے، جن کے لئے 165 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ حلقہ میں مردوں کیلئے 262 اور خواتین کیلئے 225 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔




