
اسلام آباد : کورونا وائرس سے 44 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 133 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار 827 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 54 ہزار 312، سندھ میں 3 لاکھ 71 ہزار 762، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 400، بلوچستان میں 29 ہزار 861، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 896، اسلام آباد میں 86 ہزار 226 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 370 کیسز رپورٹ ہوئے۔



