
لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) شہروز کاشف ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ۔19 سالہ لاہور کے رہائشی شہروز کاشف نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ۔والد کاشف سلمان نے اس کی تصدیق کی ہے اور مؤقف اختیار کیا کہ شہروز دو ماہ قبل ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما بنے ، اب شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری اورپاکستان کی سب سے اونچی چوٹی سرکی ہے ۔شہروز نے روانگی سے پہلے کے ٹوسمیت تمام سرکردہ چوٹیوں کی ٹاپ پر پاکستانی پرچم لہرانے کا عزم ظاہرکیا تھا۔




