اہم خبریںبین الاقوامی

یونان کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ہزاروں افراد انخلا پر مجبور

ایتھنز :  یونان کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، سیکڑوں فائر فائٹرز کے ساتھ جہاز اور ہیلی کاپٹرز بھی آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

یونان کے دارالحکومت ایتھنز سے 30 کلومیٹر دور شمال میں واقع جنگلات میں آگ سے بڑے پیمانے پر رقبہ جل چکا ہے، کئی گھر تباہ ہو گئے، ہزاروں افراد کو انخلا پر مجبور ہونا پڑا، کئی دیہات خالی کرا لیے گئے۔

سیکڑوں فائر فائٹرز کے ساتھ 12 ہیلی کاپٹرز اور 9 جہاز بھی آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں، حکام نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button