قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ،سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں تبدیلیاں

0 28

لاہور: قائداعظم ٹرافی کیلئے سنٹرل پنجاب کی ٹیم میں ردوبدل کیا گیا ہے، اظہر علی اب ٹیم کی قیادت کریں گے، احمد شہزاد بدستور ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق قائداعظم ٹرافی کے لیے سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں ردو بدل کردی گئی ہے،ٹیسٹ کپتان اظہر علی قائد اعظم ٹرافی کے پانچویں مرحلے میں سنٹرل پنجاب کی قیادت کریں گے،بابر اعظم کے آسٹریلیا جانے کے بعد پانچویں مرحلے میں خیر سگالی کے طور پر اظہر علی کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا، احمد شہزاد بدستور ٹیم کے نائن کپتان ہوں گے۔پانچویں مرحلے کے لئے سنٹرل الیون کے چار کھلاڑیوں کو سیکنڈ الیون میں بھیج دیا گیا،کھلاڑیوں میں محمد سعد، سعد نسیم ، وقاص مقصود اور علی شان شامل ہیں،ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ بلے باز علی وقاص اور عتیق الرحمان کو فرسٹ الیون ٹیم میں شامل کرلیا گیا،قائد اعظم ٹرافی کے پانچویں مرحلے میںسنٹرل پنجاب کی ٹیم فیصل آباد میں سندھ کا مقابلہ کرے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.