ٹی 20ورلڈ کپ کوالیفائر، پاپوا نیو گنی نے کینیا اور ہانگ کانگ نے نائیجیریا کو ہرا دیا
دبئی: آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاپوا نیو گنی نے کینیا اور ہانگ کانگ نے نائیجیریا کو شکست دے دی۔ اتوار کو دبئی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 38ویں میچ میں پاپوا نیو گنی نے کینیا کو 45رنز سے ہرایا، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 118رنز بنائے، نورمان وینوا نے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، مینول رنگیرا نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔کینیا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 73رنز پر ڈھیر ہوگئی، نوسانیا پوکانا اور اسد والا نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ گروپ بی کے میچ میں ہانگ کانگ نے نائیجیریا کو 5وکٹوں سے ہرایا، نائیجیریا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 81رنز بنائے، جواب میں ہانگ کانگ نے ہدف 7.1اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کنچیت شاہ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔