ملک بھر میں انسداد پولیو مہم 8 جنوری سے شروع کی جائے گی
ملک بھر میں انسداد پولیو مہم 8 جنوری سے شروع کی جائے گی ۔انسداد پولیو پروگرام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے آئندہ ماہ ملک گیر انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔قومی پولیو مہم کا پہلا ملک گیر مرحلہ 8 تا 14 جنوری چلے گا۔
تفصیلات کے مطابق پولیو مہم کا دوسرا فیز 15 تا 19 جنوری شمالی وزیرستان، بنوں میں چلے گا۔ پولیو مہم کا آخری فیز 22 تا 26 جنوری جنوبی کے پی میں چلے گا۔انسداد پولیو مہم کے دوران ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی جبکہ قومی پولیو مہم میں 3 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز تعینات ہوں گے۔